تمیم اقبال نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں آفریدی، روز ٹیلر اور احمد شہزاد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 16 مارچ 2018 22:53

تمیم اقبال نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں آفریدی، روز ٹیلر اور احمد ..
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہد خان آفریدی، روز ٹیلر اور احمد شہزاد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، آفریدی نے 1405، ٹیلر نے 1415 اور شہزاد نے 1416 رنز بنا رکھے تھے جبکہ تمیم نے 64 میچز میں ایک سنچری کی مدد سے 1425 رنز بنا لئے ہیں، اس طرح وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 22ویں نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :