سنگاکارا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کوسل پریرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے والے سری لنکن کھلاڑی بن گئے

جمعہ 16 مارچ 2018 22:53

سنگاکارا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کوسل پریرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ..
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) کوسل پریرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے والے سری لنکن کھلاڑی بن گئے، وہ مجموعی طور پر ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پانچویں سری لنکن کھلاڑی ہیں، انہوں نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ملک کی طرف سے تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کا کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 38 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ کوسل پریرا نے 34 اننگز میں سنگ میل عبور کر کے ملکی ریکارڈ پر قبضہ جما لیا، اس کے ساتھ ساتھ وہ کرس گیل اور کین ولیمسن کے ہم پلہ بھی ہو گئے ہیں، ان دو کھلاڑیوں نے بھی 34 اننگز میں ہزار رنز مکمل کئے تھے، ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے 27 اننگز میں کارنامہ انجام دیا تھا، سری لنکا کی جانب سے اس سے قبل دلشان، جے وردھنے، سنگاکارا اور اینجلو میتھیوز بھی ہزار رنزوں کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کوسل پریرا نے 34 میچز میں 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1020 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :