کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

جمعہ 16 مارچ 2018 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء)لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر مجتبیٰ باجوہ، نائب صدر شکیل سعید، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، خزانچی احسان شوکت اور اراکین گورننگ باڈی نے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر شعیب علی، نائب صدر طارق خان، سیکرٹری وجیہہ احمد شیخ، خزانچی محمد یوسف اور انفارمیشن سیکرٹری جعفر بن یار کومبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے تمام نومنتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت ہر ممکن اقدامات کریں گے اور اراکین کی امیدوں پر پورا اٴْتریں گے۔