عائشہ گلالئی پر کارکنوں کا انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ ، بال بال بچ گئیں

مجھ پر انڈے پھینکنے والوں کو کسی نے بھٹکایا ہے ان کو معاف کرتی ہوں،منحرف رہنما

جمعہ 16 مارچ 2018 22:48

عائشہ گلالئی پر کارکنوں کا انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ ، بال بال بچ گئیں
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی پرکارکنوں کا انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ ، بال بال بچ گئیں،’’گوعائشہ گو‘‘ کے نعرے بھی لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں عائشہ گلالئی کے سامنے پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈے اور ٹماٹر پھینک دئیے۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی نجی ہوٹل پہنچیں تو وہاں موجود خواتین سمیت کھلاڑیوں نے احتجاج کیا جبکہ انڈے اور ٹماٹر پھینکے تاہم وہ خوش قسمتی سے بچ گئیں، اس دوران دونوں جانب سے گو عائشہ گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔

عائشہ گلالئی نے الزام لگایا کہ انڈے پھینکنے والوں کو کسی نے بھٹکایا ہے۔ پی ٹی آئی کی منحرف نے کہا کہ جوتے اور سیاہی کی سیاست عوامی ردعمل اور انقلاب کی نشانی ہے۔ انہوں نے انڈے پھینکنے والوں کو یہ کہہ کر معاف کر دیا کہ ان کو کسی نے بھٹکا دیا ہے۔ عائشہ گلالئی بھکر جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :