نواز شریف کل سانگلہ ہل نواز سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جمعہ 16 مارچ 2018 22:48

نواز شریف کل سانگلہ ہل نواز سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
سانڈیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کل بروز اتوار کو سانگلہ ہل نواز سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مریم نواز بھی خطاب کریں گی اس سلسلے میں نواز شریف سٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے جلسہ کے لئے 120 فٹ لمبا اور چالیس فٹ چوڑ اسٹیج بنایا گیا ہے اس موقع پر پانچ ہزار پولیس ملازمین اور افسران سیکیورٹی کیلئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

جلسہ دن ڈیڑھ بجے شروع ہوگا میاں نواز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے سٹیڈیم کے نزدیک بنائے گئے ہیلی پیڈ پر اتریں گے۔ پروگرام شیڈول کے مطابق وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کے سانگلہ ہل ڈیرے پر جائیں گے۔ جہاں پر وہ تقریباً بیس منٹ قیام کرنے کے بعد جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

اسٹیڈیم میں عوام کیلئے بیس ہزار کریساں لگائی جائیں گی۔

سٹیڈیم میں آنے جانے کے لئے گیٹ بنائے گئے ہیں۔ ہر شخص کو چیکنگ کے بعد اندر جانے دیا جائے گا۔ ایک دفعہ جلسہ گا میں جانے والا شخص جلسہ ختم ہونے کے بعد باہر جائے گا۔ ڈی پی او صاحبزادہ بلال کے مطابق آج 17 مارچ کو سیکیورٹی پر مامور ملازمین اور افسران کی باقاعدہ اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لیں گے اور سٹیڈیم کو پولیس اپنی نگرانی میں لے لے گی۔ اس جلسہ میں شیخوپورہ ‘ لاڑلانہ صاحب‘ لاہور ‘ فیصل آباد سے بڑی تعداد میں مسلم لیگی عہدے داران کارکنان اور عوام بڑے قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں سانگلہ ہل شیر کو قومی پرچموں اور جھنڈوں اور میاں نواز شریف کے بینروں سے سجا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :