پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو حسنی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے،خواتین کو جنسی تعلق کی بنیاد پر پوزیشن دی جاتی ہیں، ریحام خان

جمعہ 16 مارچ 2018 22:48

پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو حسنی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے،خواتین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو حسنی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ خواتین کو جنسی تعلق کی بنیاد پر پوزیشن دی جاتی ہیں۔ رواں سال انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو جنسی طو رپر ہراساں کیا جاتا ہے۔ خواتین سیاستدانوں کو مخالف پارٹی والے ہراساں کرتے ہیں۔ خواتین کو جنسی تعلق کی بنیاد پر پوزیشن دی جاتی ہے۔ جبکہ کئی خواتین کو آفر سے انکار پر سیاست چھوڑنی پڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے اگر انتخابات ہوئے تو ہری کتاب انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :