نواز شریف کے بھاگ جانے کا خدشہ ہے ، نبیل گبول نے خدشہ ظاہر کردیا

وزارت عظمی کی کرسی نہ ہونے کے باوجود وہی وزیراعظم ہیں ، ہر کام ان کی مرضی سے ہوتا ہے ، وزیر داخلہ حکم نہ مانیں تو نیب انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے ، رہنما پیپلز پارٹی بیرون ملک دولت واپس لانے کیلئے ایمنسٹی سکیم دینے کے بجائے اپنی دولت واپس لے آئیں تو پاکستان کے قرضے اتر سکتے ہیں سپریم کورٹ پر جن دن ن لیگ نے حملہ کرنے کی کوشش کی اسی دن جمہوریت ختم ہو جائے گی،گفتگو

جمعہ 16 مارچ 2018 22:48

نواز شریف کے بھاگ جانے کا خدشہ ہے ، نبیل گبول نے خدشہ ظاہر کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سردار نبیل گبول نے کہا کہ نواز شریف کے بھاگ جانے کا خدشہ ہے، وزارت عظمی کی کرسی نہ ہونے کے باوجود وہی وزیراعظم ہیں ہر کام ان کی مرضی سے ہوتا ہے ،وزیر داخلہ حکم نہ مانیں تو نیب انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے، بیرون ملک دولت واپس لانے کیلئے ایمنسٹی سکیم دینے کے بجائے اپنی دولت واپس لے آئیں تو پاکستان کے قرضے اتر سکتے ہیں سپریم کورٹ پر جن دن ن لیگ نے حملہ کرنے کی کوشش کی اسی دن جمہوریت ختم ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے نبیل گوندل نے کہا کہ نواز شریف پہلے اپنی مرضی سے ڈیل کر کے گئے تھے کہ وہ 10 سال تک واپس نہیںآئیں گے پھر جب بے نظیر بھٹو واپس آئیں تو انہوں نے کہا ہے کہ میںبھی واپس آؤںگا نواز شریف جب آئے تو ایک شخص بھی ایئر پورٹ پر نہیں تھا حکومت نے انہیں واپس بھیج دیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم نہ ہونے کے باوجود عہدے پر فائز ہیں آج بھی ان کے پس ساری معلومات ہیں اورکوئی بھی سحری انکی مرضی کے بغیر دسخط نہیں ہوتی وہ کسی بھی وقت ملک سے باہر جا سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نیب کے حکم پر عمل کرتے ہوئے نام ای سی ایل میں ڈالیں اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو نیب کو وزیرداخلہ کو توہیں عدالت میں طلب کرنا چاہئے انہوں نے کہا ہے کہ عدالت میں چلنے والے معاملات پر ٹی وی سے بحث نہ کی جائے توپتہ ہے واجد ضیاء نے اگر کوئی ثبوت دیا نواز شریف ثابت کریں کہ یہ جھوٹی ہیں نواز شریف صرف قطری خط پر انحصار کرتے ہیں صاف نظر آ رہا ہے کہ نواز شریف کے لئے آنے والے دن کھٹن ہیںانہوںنے کہا ہے کہ شریف خاندان عدلیہ کو استعمال کر رہے ہیں اور عدلیہ کے ذریعے مہم چلا رہے ہیں انہوںنے کہا ہے کہ وزیر خزانہ پی آئی اے خریدنے کا کہ رہا ہے اور سٹیل ملز مفت دے رہا ہے بیرون ملک دولت واپس لانے کے لئے ایمینٹسی سکیم دینے کی بجائے اینی دولت واپس لے آئیں انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ نے جس دن سپریم کورٹ پر حملہ رکنے کی کوشش کی اس دن ملک جمہوریت نہیں رہے گی انہوںن ے کہا کہ عام انتخابات کچھ ماہ تاخیر ہو سکتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ حلقہ بندیاں مہم نہیںہیں اور ان کی داستگی میں وقت لگ سکتا ہے ۔