وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ایس ایل فائنل کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس
جمعہ 16 مارچ 2018 22:48
(جاری ہے)
شارع فیصل پر ہوٹل میٹرو پول سے ایئرپورٹ تک، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، ڈالمیا روڈ، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ، راشد منہاس روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف برقی قمقمے، کھلاڑیوں کی قد آور تصاویر، ایل ای ڈی لائٹس اور خوش آمدید کے بینرز آویزاں کئے جائیں گے، ان شاہراہوں کو سجانے اور تصاویر آویزاں کرنے کے لیے بلدیہ عظمی کراچی نے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پی ایس ایل کے ایونٹ کو یادگار بنانے کے لئے بلدیہ عظمی کراچی تمام ممکنہ اقدامات کرے گی، کھلاڑیوں کے روٹس کی سڑکوں کی صفائی ستھرائی، رنگ و روغن، استر کاری اور چوراہوں کو سجانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا شہریوں کے لیے خوشی کا باعث ہے، پی ایس ایل کے فائنل کو یادگار بنانے کے لیے تمام حکومتی ادارے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور باہمی تعاون کررہے ہیں، یوم پاکستان پر پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد شہریوں کی خوشیوں کو دوبالا کرے گا ۔ وزیراعلی سندھ نے کے ایم سی کو شہر میں فیومیگیشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر نہایت صاف ستھرا اور خوبصورت لگنا چاہیے۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کہ شٹل سروس کے لئے گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے اور تمام تر سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور ویجی لینس سسٹم بھی بنایا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس یہ 10 دن ہیں لہذا سب انتظامات مکمل ہونے چاہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.