وزیر اعلیٰ سندھ کا سندھ میں سندھی زبان بولنے پر پابندی لگانے کا نوٹس

جمعہ 16 مارچ 2018 22:48

وزیر اعلیٰ سندھ کا سندھ میں سندھی زبان بولنے پر پابندی لگانے کا نوٹس
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ میں سندھی زبان بولنے پر پابندی لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں ڈاکٹر رابعہ بی بی کے سندھی بولنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنا اخلاقی جرم ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے ہر ایک فرد کو مادری زبان بولنے کا حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین سے تعصبی رویہ اپنانا صریحاً غلط ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھی زبان قدیم ترین زبان ہے، جس کی جڑیں پانچ ہزار سال کی تہذیب میں پیوستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھی اور اردو بولنے والوں میں تفریق کی سازش ہرگز قبول نہیں، سندھی زبان پر پابندی کا خواب نہ ماضی میں پورا ہوا نہ ہی آئندہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی جامعات کو چاہئے کہ بھائی چارے کو فروغ دیں، سندھ میں تمام زبانیں بولنے والے بھائی بھائی ہیں، یہاں پر بسنے والے تمام افراد کو چاہئے آپس میں محبتیں بڑھائیں۔

متعلقہ عنوان :