لوگوں کو ان کی دہلیز پر جلد اور سستا انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی

جمعہ 16 مارچ 2018 22:43

کوئٹہ۔ 16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس عبداللہ بلوچ کے ہمراہ سیشن کورٹ گوادر کا دورہ کیا اور بار روم بھی گئے۔ جہاں وکلاء نے چیف جسٹس اور دیگر جسٹس صاحبان کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو انکی دہلیز پر جلد اور سستا انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

اور اس سلسلے میں بینچ کے علاوہ بار کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ کیونکہ بار اور بینچ گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہیں- ۔ چیف جسٹس نے بار اور بینچ دونوں پر زور دیا کہ وہ عوام کو انصاف کی جلد فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑیںتاکہ عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ موجودہ وقت میں بار پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ جو انصاف کی فراہمی کیلئے بینچ کے شانہ بشانہ نہایت لگن کے ساتھ ادا کرنا ہے۔

چیف جسٹس نے گوادر کے لئے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی بار کے صدر کے حوالے کیا۔ اسکے علاوہ سیشن کورٹ گوادر کی لائبریری ،لاء سائٹ کیلئے رقم کی بھی منظوری دی۔ اس موقع پر گوادربار کے صدر صدیق بلوچ ایڈؤوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اور دیگر جسٹس صاحبان کا بارروم آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ روزی خان بڑیچ ، سیشن جج فدا ترین اور دیگر جوڈیشل آفیسران اوربار کے نمائندے اورممبران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :