بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 مارچ 2018 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2018ء) بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی اہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سینیٹرز میں انوار الحق کاکڑ، نصیب اللہ، سردار شفیق احمد اور کہدہ بابر شامل ہیں۔ پانچوں سینیٹرز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :