حکومتی اقدامات کی بدولت پنجاب ہیلتھ سیکٹرکی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، خواجہ عمران نذیر

جمعہ 16 مارچ 2018 22:43

حکومتی اقدامات کی بدولت پنجاب ہیلتھ سیکٹرکی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ..
لاہور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر کاکہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت پنجاب ہیلتھ سیکٹرکی کارکردگی میںنمایاں اضافہ ہوا ہے شعبہ صحت میں پنجاب حکومت جیسے اقدامات دیگر کسی حکومت نے نہیں کیے ، پنجاب کے ہیلتھ سسٹم اور اقدامات کا دیگر صوبوں سے تقابلی جائزہ کرنے سے اصل صورتحال واضح ہو جائے گی۔

محکمہ صحت کی سنجیدہ کوششوںکے نہایت حوصلہ افزا نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔ محکمہ صحت وزیرِاعلیٰ کے ویژن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز پراونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ افتتاحی تقریب ڈرگ کنٹرول یونٹ کچا لارنس روڈ پرمنعقدہوئی ، افتتاحی تقریب میں ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمدسہیل،چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب محمدمنورحیات ،ڈپٹی سیکریٹری ڈرگزکنٹرول عامرشہزادکے علاوہ پراونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ، پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ،ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری اورچیف ڈرگزکنٹرولرپنجاب آفس کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکریڑی ڈرگزکنٹرول محمدسہیل نیپراونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ کے کردار کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈرگ کنٹرول کے حوالے سے اس یونٹ کو قلیدی حیثیت ہے۔ یہ یونٹ محفوظ ، موثر اور معیاری ادویات کی دستیابی اور غیر معیاری ،جعلی اور ناقص ادویات کے پھیلائو کے سدباب کے لئے سرگرم عمل ر ہے گا .مریضوں تک ادویات کی باحفاظت ترسیل کے لئے پراونشل فارمیسی ویجیلنس یونٹ کا قیام بھی پروانشل ڈرگ کنٹرول یونٹ کی ایک کاوش ہے۔

متعلقہ عنوان :