پاکستانی سیاست میں جوتوں کے بعد ٹماٹر اور انڈوں کی انٹری

بہاولپور میں عائشہ گلالئی کو انڈے پڑگئے،گوگلالئی گو کے نعرے بھی لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 مارچ 2018 21:25

پاکستانی سیاست میں جوتوں کے بعد ٹماٹر اور انڈوں کی انٹری
بہالپور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16مارچ 2018ء ):پاکستانی سیاست میں جوتوں کے بعد ٹماٹر اور انڈوں کی انٹری ہو گئی۔بہاولپور میں عائشہ گلالئی کو انڈے پڑگئے۔گوگلالئی گو کے بھی نعرے لگائے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاسی کلچر میں جوتے کی انٹری تو ہو چکی تھی اور اب ٹماٹر اور انڈوں کی انٹری بھی ہو گئی۔عائشہ گلالئی صوبہ بحالی تحریک کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے بہالپور پہنچیں تو پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑی آ پہنچے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنما شہلا رضا نے عائشہ گلالئی پر انڈے برسا دئیے ۔انکو دیکھ کر کچھ اور خواتین کارکن بھی وہاں پہنچ گئیں اور انہوں نے گو گلا لئی گو کے نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر تحریک انصاف کی خاتون رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی صوبہ بحالی کی تحریک پر پریس کانفرنس کرنے والی کون ہوتی ہے، یہ صرف عمران خان کا حق ہے۔دوسری جانب عائشہ گلالئی نے اس سب پر کسی بھی قسم کا رد عمل نہیں دیا۔وہاں مزید کیا ہوا ویڈیو ملاحظہ کریں۔