وزیراعظم نے آئندہ ہفتے ریویو سی ایس بی سمیت ہائی پاور پروموشن بورڈ اجلاس بلانے کی منظوری دیدی

حکمران جماعت کی طرف سے نگران سیٹ اپ آنے سے قبل بیورو کریسی کی ہمدردیاں اور اہم پوسٹوں پر مرضی کے افسران کی تعیناتی کا پروگرام بنا لیا گیا

جمعہ 16 مارچ 2018 22:36

وزیراعظم نے آئندہ ہفتے ریویو سی ایس بی سمیت ہائی پاور پروموشن بورڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نگران سیٹ اپ آنے سے قبل بیورو کریسی کی ہمدردیاں اور اہم پوسٹوں پر مرضی کے افسران کی تعیناتی کیلئے آئندہ ہفتے میں ریویوسی ایس بی سمیت ہائی پاور پرموشن بورڈ اجلاس بلانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری سے سوموار 19مارچ کو ریویو سنٹر ل سیکشن بورڈجن میں مختلف سروسز گروپس کے گریڈ 19اور 20کے افسران کی بھرتیوں کے معاملے زیر غورآئے ہیں بلانے کی منظوری دے دی ہے۔

علاوہ ازیں اس ہفتے میں وزیر اعظم کی طرف سے ہائی پاور پروموشن بورڈ جس کی صدارت وزیر اعظم خود کرتے ہیں بھی بلایا گیا ہے۔ ذرائع اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ موجودہ وفاقی حکومت نگران سیٹ اپ آنے سے قبل بیورو کریسی کی ہمدردیاں حاصل کرنے اور اہم پوزیشنوں پر من پسند افسران کی تعیناتیوں کیلئے ایک ہی ہفتے میں سی ایس بی ریو یو اور ہائی پاور پروموشن بورڈٖ طلب کیے ہیں تاکہ اقتدار جانے سے پہلے جنرل الیکشن کیلئے اپنے چہرے اہم پوسٹوں پر بٹھائے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :