لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پی ایس ایل تھری میں اپنی کارکردگی سے مطمئن

جلد قومی ٹیم میں واپسی کیلئے بھی پرامید ہیں

جمعہ 16 مارچ 2018 22:36

لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر یاسر شاہ  پی ایس ایل تھری میں اپنی کارکردگی ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پی ایس ایل تھری میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ، جلد قومی ٹیم میں واپسی کیلئے بھی پرامید ہیں ۔

(جاری ہے)

شارجہ میں پی ایس ایل میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہماری ٹیم کی کارکردگی ایونٹ میں اچھی نہ رہی اور مجھے افسوس ہے کہ ہم پلے آف مرحلے میں شامل نہ ہوسکے تاہم میں اپنی کارکردگی سے سو فیصد مطمئن ہوں میری کارکردگی ایونٹ میں شاندار رہی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے قومی ٹیم میں شامل ہونے کے حوالے سے سوال پر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ جس طرح کی کارکردگی پی ایس ایل تھری ایڈیشن میں دی ہے امید ہے کہ سلیکشن کمیٹی میری کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں چانس دے گی اور جلد میں قومی ٹیم میں واپسی کروں گا ۔