Live Updates

تحریک انصاف کا 29اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کر نے کااعلان

اعظم سواتی سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزد ،ْ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کے حوالے سے حکومتی بیانات پر گہری تشویش کااظہار نتخابی مہم لاہور میں عظیم الشان جلسہ عام کے انعقاد سے شروع کی جائیگی ،ْسینٹ میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کا حق ہے ،ْ فوادچوہدری

جمعہ 16 مارچ 2018 22:33

تحریک انصاف کا 29اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کر نے کااعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے 29اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کر نے کااعلان کیا ہے ۔ جمعہ کو بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین کی زیر صدارت تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 29اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کے حوالے سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ انتخابی مہم لاہور میں عظیم الشان جلسہ عام کے انعقاد سے شروع کی جائے گی۔

سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اعظم سواتی متفقہ طور پر نامزدکر دیئے گئے ہیں۔ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کے حوالے سے حکومتی بیانات پر گہری تشویش کااظہارکیا گیا اورڈاکٹر عارف علوی کو پی آئی اے اور سٹیل ملز یونینز سے فوری رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںانٹی کرپشن سیل کو پنجاب میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان لاہور کے جلسے میںانتخابی مہم کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔سینٹ میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کا حق ہے۔22مارچ تک نو منتخب سینٹرز کو اپنی جماعتی وابستگی واضح کرنا ہے۔اجلاس مین چیئرمین عمران کان نے پہلے سینیٹ کے انتخابات میں مثبت اور بہترین کارکردگی پر پرویز خٹک کی تعریف کی گئی۔ اور انہیں لیڈر آف اپوزیشن کے سلسلے میں بھی فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اجلاس میں رکنیت سازی مہم کی کامیابی اور عوام میں مقبولیت پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ہے اور مرکزی قائدین کو رکنیت سازی کیلئے ریجنز کے دوروں کی ہدایات جاری کی گئیں۔ پی آئی اے اور اسٹیل مل جیسے اداروں کی نجکاری کسی طور قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ اپنی مدت حکومت مکمل کرنے پر توجہ دے۔اسٹیل مل اور پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی نجکاری اہم معاملہ ہے۔

آئندہ مینڈیٹ لے کہ آنے والی حکومت کیلئے یہ ایجنڈا چھوڑنا چاہیے۔مرکزی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی کرپشن میں بری طرح لت پت ہے۔تحریک انصاف کا اینٹی کرپشن سیل پنجاب حکومت کے منصوبوں میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز کی نشاندہی کرے گا۔دستاویز اور شواہد کے ساتھ پنجاب کے وسائل پر مارے جانے والا ڈاکہ قوم کے سامنے لائینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات