ای اوبی آئی فنڈز کی منتقلی کو سیکریٹری خزانہ نے تسلیم کیا ،ْ رضاربانی

ای اوبی آئی فنڈز کی منتقلی وفاقی حکومت کی طرف سے باہمی اعتماد کو توڑنے کی مجرمانہ غفلت ہے ،ْسابق چیئر مین سینٹ

جمعہ 16 مارچ 2018 22:33

ای اوبی آئی فنڈز کی منتقلی کو سیکریٹری خزانہ نے تسلیم کیا ،ْ رضاربانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء)ای اوبی آئی کے فنڈز کو پاکستان بیت المال اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو منتقل کرنے کے معاملے پر سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ نے سپریم کورٹ میں تسلیم کیاکہ ای او بی آئی فنڈز منتقل کیے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ فنڈز وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور بیت المال کو دیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

رضاربانی نے کہا کہ ای اوبی آئی فنڈز کی منتقلی وفاقی حکومت کی طرف سے باہمی اعتماد کو توڑنے کی مجرمانہ غفلت ہے، 18ویں آئینی ترمیم کے تحت ای او بی آئی کی منتقلی صوبوں کو ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ای اوبی آئی سے متعلقہ معاملات آئین میں دی گئی فورتھ شیڈول کی کنکرنٹ لسٹ میں آتے تھے ،ْوفاقی حکومت عملدرآمد کمیشن کے فیصلوں کے برعکس صوبوں کو اختیار دینے سے انکاری ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ لگ بھگ 3ارب روپے کی خطیررقم وفاقی محکموں کومنتقل کی جاچکی ہے، حکومت ایمنسٹی اسکیموں کے ذریعے بڑے کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے مزدور کش اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔