الیکشن کمیشن سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں کو منظر عام پر لائے ،ْ سراج الحق

ایم ایم اے بحال ہو چکی ہے ،ْالیم ایم اے کی تنظیم سازی کے حوالے سے فیصلہ 20 مارچ کو کراچی اجلاس میں ہوگا ،ْ بیان

جمعہ 16 مارچ 2018 22:33

الیکشن کمیشن سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں کو منظر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں کو منظر عام پر لائے ۔ ایک بیان میں سراج الحق نے کہاکہ عوام نے ستر سال میں مارشل لائوں اور نام نہاد جمہوری حکومتوں کو دیکھا اور بھگتا ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ نملک میں سیاست اور جمہوریت جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ اسلامی تشخص کی حفاظت اور ملک و قوم کے مسائل کے حل کے لیے محب وطن اور سنجیدہ قوتو ںکو آگے بڑھنا ہوگا۔ سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے بحال ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے کی تنظیم سازی کے حوالے سے فیصلہ 20 مارچ کو کراچی اجلاس میں ہوگا ۔ سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے کی مکمل فعالیت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کوشش ہے اسلام اور نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے والی جماعتیں تقسیم نہ ہوں ۔