محمودالرشید کاپنجاب اسمبلی کانواز شریف اور انکے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

جمعہ 16 مارچ 2018 22:30

محمودالرشید کاپنجاب اسمبلی کانواز شریف اور انکے خاندان کا نام ای سی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر نواز شریف اور انکے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا نیب کی جانب سے وزیر داخلہ کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں سفارش کی گئی تھی کہ نواز شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں لیکن وزارت داخلہ نے اس خط پر اعتراض لگا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ احسن اقبال نے آئین اور اپنے حلف سے روح گرانی کی ہے لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نواز شریف فیملی کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالے جائیں جس پر سپیکر نے اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کروا دیا۔ بعد ازاں احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے آئینی تقاضے پورے نہیں کر رہی، وزارت داخلہ نیب کی سفارش کو نظر انداز کر کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہے، اسمبلی میں بات کریں تو مائیک بند کر دیا جاتا ہے، حکومت نے فی الفور شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا تو عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :