Live Updates

تحریک انصاف کا 29 اپریل سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان ، سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اعظم سواتی نامزد

جمعہ 16 مارچ 2018 22:28

تحریک انصاف کا 29 اپریل سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان ، سینٹ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) تحریک انصاف نے 29 اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اعظم سواتی کو نامزدکیا ہے۔ جمعہ کو بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے حوالہ سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ انتخابی مہم لاہور میں جلسہ عام کے انعقاد سے شروع کی جائے گی۔

سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اعظم سواتی متفقہ طور پر نامزدکر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان لاہور کے جلسے میںانتخابی مہم کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کا حق ہے۔ 22 مارچ تک نومنتخب سینٹرز کو اپنی جماعتی وابستگی واضح کرنا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :