پرویز مشرف کی وطن واپسی کی یقین دہانی پر حکومتی اداروں کو کارروائی سے روک دیا ہے،

600 ای سی ایل کیسز کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوا دیئے ہیں وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا بیان

جمعہ 16 مارچ 2018 22:25

پرویز مشرف کی وطن واپسی کی یقین دہانی پر حکومتی اداروں کو کارروائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کی یقین دہانی پر حکومتی اداروں کو کارروائی سے روک دیا ہے، 600 ای سی ایل کیسز کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوا دیئے ہیں۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پرویز مشرف نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلہ پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیس کابینہ کو بھجوا دیا ہے، سپریم کورٹ کے 2016ء کے فیصلہ کی روشنی میں ای سی ایل کے تمام کیسوں کی کابینہ سے منظوری لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے دور میں طریقہ کار میں تبدیلی کی جانی چاہئے تھی جو نہیں کی گئی اور پرانا طریقہ جاری رہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چوہدری نثار دور کے تمام اور حالیہ ای سی ایل کیسز کی توثیق کابینہ سے کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے فیصلے کہیں اور نہیں ہوتے بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :