وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات
جمعہ 16 مارچ 2018 22:25
(جاری ہے)
دانیال عزیز نے کہا کہ اداروں کی نجکاری آسان کام نہیں ہے کیونکہ اس حوالہ سے مختلف مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خسارہ میں چلنے والے ادارے غریب عوام کا سو ارب روپے سے زائد کا نقصان کر رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری (سی سی پی او) نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری سمیت دیگر امور کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاویز میں سہ فریقی معاہدہ کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق حکومت پی ایس ایم اور سرمایہ کاری کرنے والی پارٹی کو آمدنی کی شیئرنگ کی بنیاد پر 30 سال مل کر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے تحت سٹیل ملز کی زمین حکومت کی ملکیت رہے گی جبکہ پلانٹ اور مشینری لیز پر دی جائے گی جس پر سرمایہ کاری کے ذریعے اس کو بحال کرکے 30 سال کے بعد دوبارہ حکومت کو واپس کر دی جائے گی اور پاکستان سٹیل ملز کا کوئی بھی اثاثہ فروخت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خسارہ میں جانے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل شروع کیا ہے اور اداروں کی لیزنگ کے ذریعے ان کی بحالی ایک بڑا ٹاسک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی اور نیشنل بینک سمیت دیگر اداروں کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ہے جس کا مقصد سٹیل ملز کو لیز پر تیسری پارٹی کے حوالہ کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایس ایم کے ہر ملازم کو ایک ایک پائی کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ پی آئی اے کے حوالہ سے دانیال عزیز نے مہمانوں کو بتایا کہ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی نجکاری قانون کے مطابق کی جائے گی اور حکومت انتظامی کنٹرول کے ساتھ ساتھ ایئر لائن کے 50 فیصد حصص کی ملکیت اپنے پاس رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اس حوالہ سے مثبت سوچ رکھتے ہیں اور کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے حال ہی میں اور کابینہ نے بھی اس سلسلہ میں پی آئی اے اور پی ایس ایم کی نجکاری کی منظوری دی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملازمین کے مفادات کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اداروں کی نجکاری/لیز کے عمل میں ان کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے نجکاری کے ذریعے خسارہ میں جانے والے اداروں کو منافع بخش اداروں میں تبدیل کرنے کے حوالہ سے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران اے ڈی بی کے ڈی جی وارنر لی پیچ نے وفاقی وزیر کی محنت اور کردار کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک ان منصوبوں کے حوالہ سے ہر طرح کی ممکنہ مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.