آئی سی سی لیول ٹو چارج، کاگیسوربادا کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 19 مارچ کو ہو گی، کینگروز کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں شرکت کا فیصلہ 21 مارچ کو متوقع

جمعہ 16 مارچ 2018 22:25

آئی سی سی لیول ٹو چارج، کاگیسوربادا کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 19 ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) سیاہ فارم جنوبی افریقن فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا کی آئی سی سی لیول ٹو چارج کے خلاف اپیل کی سماعت 19 مارچ کو ہو گی، ان کی کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز میں شرکت کا فیصلہ 21 مارچ کو ہو گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دوسرے ٹیسٹ کے دوران کینگروز قائد کو کندھا مارنے پر ان پر لیول ٹو چارج عائد کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہونا پڑا تھا، جنوبی افریقن بائولر نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ربادا کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 19 مارچ کو ہو گی، نیوزی لینڈ کے مائیکل ہیرون بطور جوڈیشنل کمشنر وڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت کریں گے جس کا مطلب ہے کہ ان کی کینگروز کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں شرکت کا فیصلہ 21 مارچ کو ہو گا۔ واضح رہے کہ ربادا نے کیس کیلئے جنوبی افریقہ کے معروف ایڈووکیٹ ڈیلی موفو کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 مارچ کو شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

متعلقہ عنوان :