سابق وزیرداخلہ کے دور میں این جی اوز کیخلاف کاروائی سے متعلق بنائی گئی پالیسی مضحکہ ہے ،احسن اقبال

مشکوک سرگرمیوں والی این جی اوز کیخلاف90دنوں کی بجائے 60 روز کے اندر اندر کاروائی عمل میں لائے جائیگی،وزیرداخلہ

جمعہ 16 مارچ 2018 22:23

سابق وزیرداخلہ کے دور میں این جی اوز کیخلاف کاروائی سے متعلق بنائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے چوہدری نثارکی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ کے دور میں این جی اوز کیخلاف کاروائی سے متعلق بنائی گئی پالیسی مضحکہ ہے ،مشکوک سرگرمیوں والی این جی اوز کو جواب جمع کروانے کیلئے 90 روز کا وقت دیا گیا تھا، اب پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں والی این جی اوز کیخلاف 60 روز کے اندر اندر کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئے ہیں اور احسن اقبال کی جانب سے چوہدری نثار کو ان کے دور کی پالیسیوں کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے دور میں مشکوک سرگرمیوں والی این جی اوز سے متعلق بنائی گئی پالیسی میں خامیاں موجود تھیں۔ مشکوک سرگرمیوں والی این جی اوز کو جواب جمع کروانے کیلئے 90 روز کا وقت دیا گیا تھا جو کہ ایک مضحکہ خیز عمل تھا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اب پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں والی این جی اوز کیخلاف 60 روز کے اندر اندر کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

متعلقہ عنوان :