فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا،آرمی چیف

قبائلی علاقوں میں امن وامان بحال رکھنے کی کوشش کریں گے، امن وامان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 16 مارچ 2018 22:23

فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا،قبائلی علاقوں میں امن وامان بحال رکھنے کی کوشش کریں گے، امن وامان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ لنڈی کوتل میں قبائلی جرگے سے ملاقات کے دوران کیا۔

آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا بھی دورہ کیا اور ان کو سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی ۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لنڈی کوتل کا دورہ کیا اور قبائلی جرگے سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا، امن وامان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

قبائلی علاقوں میں امن وامان بحال رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کرینگے، اس سلسلے میں آئندہ 10 سالوں میں قبائلی علاقوں میں ایک ہزار ارب روپے خرچ ہونگے۔آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی جرگے کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام دکھ اور تکالیف کا ازالہ کیا جائے گا