مشرف واپس نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا،احسن ا قبال

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیس کابینہ کو بھجوا دیا ہے،صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 16 مارچ 2018 22:23

مشرف واپس نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو جائے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) سابق صدر پرویز مشرف واپس نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا لیکن پرویز مشرف کی وطن واپسی کی یقین دہانی پر حکومتی اداروں کو کارروائی سے روک دیا ہے، میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیس کابینہ کو بھجوا دیا ہے، سپریم کورٹ کے 2016ء کے فیصلے کی روشنی میں ای سی ایل کے تمام کیسوں کی کابینہ سے منظوری لازم ہے، چوہدری نثار کے دور میں طریقہ کار میں تبدیلی کی جانی چاہیں تھی لیکن نہیں کی گئی پر ان طریقہ جاری رہا، وفاقی وزیر داخلہ کا سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے تمام فیصلے کہیں اور نہیں ہوتے آئین اور قانون کے دائرے میں ہوتے ہیں،6سو کیسز کابینہ کو بھجوا دیئے ہیں چوہدری نثار دور کے تمام ای سی ایل کیسز کابینہ سے منظوری کے بعد عمل درآمد ہونگے۔

وقار/وحید ڈوگر)

متعلقہ عنوان :