مارول اسٹوڈیوز کی ایوینجرز سیریز کی نئی فلم میں کا آخری ٹریلر جاری کردیا گیا

10 سال میں بنائے جانے والی تمام 18 فلموں کے سپرہیروز کو ایک ہی جگہ اکھٹا کردیا

جمعہ 16 مارچ 2018 22:12

مارول اسٹوڈیوز کی ایوینجرز سیریز کی نئی فلم میں کا آخری ٹریلر جاری ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) مارول اسٹوڈیوز کی ایوینجرز سیریز کی نئی فلم میں ہونے والا ہے جس کا آخری ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔یہ ٹریلر سپر ہیروز فلموں کے مداحوں کے اندر اس نئی فلم کے لیے اشتیاق بڑھانے کے لیے کافی ہے۔یہ مارول کی جانب سے بنائی جانے والی سب سے بڑی فلم ہے جس نے اپنے سینما یونیورس کی گزشتہ 10 سال میں بنائے جانے والی تمام 18 فلموں کے سپرہیروز کو ایک ہی جگہ اکھٹا کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 2008 میں فلم آئرن مین کی ریلیز سے مارول کے اس فلمی یونیورس کا آغاز ہوا تھا۔اب ایوینجرز : انفٹنی وار میں آئرن مین، بلیک پینتھر، کیپن امریکا، ڈاکٹر اسٹریج، اسپائیڈر مین، تھور، آنٹ مین اور ایوینجرز، گارڈینز آف دی گلیکسی اور دیگر تمام اداکاروں کی اس فلم میں واپسی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تمام سپر ہیروز فلم اکھٹے ہوکر ولن تھینوس کا مقابلہ کریں گے جو کہ مارول یونیورس کا ایسا ولن ہے جس کی آمد کا عندیہ 6 سال پہلے ریلیز ہونے والی پہلی ایوینجرز فلم سے دیا جارہا ہے۔

تھینوس نامی یہ کردار 6 انفٹنی اسٹونز اکھٹا کرنے کی کوشش کررہا ہے، یہ ایسے پتھر ہیں جو متعدد مارول فلموں مین طاقت کے لیے اہم دکھائے جاچکے ہیں۔اور ٹریلر دیکھ کر آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس کے خلاف جنگ سپرہیروز کے لیے کتنی مشکل ثابت ہونے والی ہے۔خیال رہے کہ ایوینجرز : انفٹنی وار پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے، اس کا پہلا ٹریلر گزشتہ سال نومبر میں سامنے آیاتھا۔۔

متعلقہ عنوان :