نیب اجلاس،ایم این اے سردار جعفر خان لغاری کیخلاف اراضی قبضہ کے الزام کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم

جمعہ 16 مارچ 2018 22:12

نیب اجلاس،ایم این اے سردار جعفر خان لغاری کیخلاف اراضی قبضہ کے الزام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا جس میں مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ اجلاس میں سردار جعفر خان لغاری ممبر قومی اسمبلی کے خلاف موضع چانڈیہ میں تقریباً 2425 کنال زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کے الزام کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امجد علی خان سابق چیف سیکرٹری کے پی کے کے خلاف کورگ کنال پراجیکٹ کامبینہ طور پر غیر قانونی ٹھیکہ دینے اور شیشم کے درختوں کی فروخت اور کٹائی کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے سپیشل اسٹنٹس پہلاج مل اور امتیاز ملاح کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام مین شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں منظور وسان صوبائی وزیر صنعت اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :