بھارت کا ویمنز سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، جھولن گوسوامی کی واپسی

جمعہ 16 مارچ 2018 21:32

بھارت کا ویمنز سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) بھارت نے آئندہ ہفتے شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا، فاسٹ بائولر جھولن گوسوامی کی انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، وہ گزشتہ ماہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پائوں کی انجری کا شکار ہوئی تھیں، ہرمنپریت کوہر دوبارہ ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ سمریتی مندھانہ نائب کپتان ہوں گی، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز 22 سے 31 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ کپتان ہرمنپریت کوہر، نائب کپتان سمریتی مندھانہ، متھالی راج، ویدا کرشنا مورتھی، روڈریگائز، انوجا پٹیل، دپتی شرما، تانیہ بھاتیا، پونم یاداو، ایکتا بشت، جھولن گوسوامی، شیکھا پانڈے، پوجا واسٹریکر، رومیلی اور مونا مشرم پر مشتمل ہے۔۔

متعلقہ عنوان :