مصباح الحق پہلی مرتبہ پاکستان میں عالمی سطح کے ٹورنامنٹ میں قیادت کے فرائض سر انجام دیںگے

جمعہ 16 مارچ 2018 21:32

مصباح الحق پہلی مرتبہ پاکستان میں عالمی سطح کے ٹورنامنٹ میں قیادت کے ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق پہلی مرتبہ پاکستان میں کسی بین الاقوامی سطح پر مانے جانے والے ٹورنامنٹ میں قیادت کے فرائض سر انجام دیںگے۔مصباح الحق نے 2010ئ کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد قومی ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی اور گرین شرٹس نے ان کی قیادت میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کو اماراتی صحرائوں میں وائٹ واش کیا جبکہ 2012ئ کا ایشیا ئ کپ بھی اپنے نام کیا تاہم مصباح الحق نے 2015ئ کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا اور اسی سال مئی میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تاہم مصبا ح الحق کو ریٹائرمنٹ کے باعث ٹیم کی قیادت کا موقع نہیں ملا ، 2017ئ میں مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی اور اس فارمیٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بننے کا اعزاز اپنے نام کرنے والے مصباح الحق کو بدقسمتی سے کبھی بھی ملکی گرائونڈز پر کسی بین الاقوامی سطح پر مانے والے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت کا موقع نہ مل سکا۔

(جاری ہے)

اب مصباح الحق کی ٹیم اور پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسرے سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے پلے آف مرحلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے اور اگر اسے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں شکست ہوئی تب بھی وہ لاہور میں شیڈول تیسرے پلے آف میچ میں دوسرے پلے آف مقابلے کی فاتح ٹیم کے مد مقابل آئے گی اور مصبا ح الحق کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ پاکستان میں کسی بھی عالمی سطح کے پہلے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :