پرویز مشرف کا وطن واپسی پر سیکورٹی کے حوالے سے خط موصول ہوچکا ،وزیرداخلہ کی تصدیق

سابق صدر کی ملک واپسی کی یقینی دہانی پرحکومتی اداروں کو کارروائی سے روک دیا ہے ،ایک ہفتے تک واپس نہ آئے تو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہوگا،احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 مارچ 2018 22:01

پرویز مشرف کا وطن واپسی پر سیکورٹی کے حوالے سے خط موصول ہوچکا ،وزیرداخلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا وطن واپسی پر سیکورٹی کے حوالے سے خط موصول ہوچکا ہے ،ان کی ملک واپسی کی یقینی دہانی پرحکومتی اداروں کو کارروائی سے روک دیا ہے ،ایک ہفتے تک واپس نہ آئے تو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگومیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کاخط موصول ہوا ہے انہوں نے و طن واپسی پرسیکیورٹی مانگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کی یقین دہانی پرحکومتی اداروں کوکارروائی سے ر وک دیا اگر وہ ایک ہفتے تک نہ آئے توعدالتی فیصلے پرعملدرآمدہوگا۔شریف خاندان اوراسحاق ڈارکانام ای سی ایل میں ڈالنے کامعاملے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ کیس منظوری کیلئے کابینہ کوبھجوادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چوہدر ی نثاردورکے تمام کیسزکی توثیق کابینہ سے کر ائی جائیگی اس سلسلے میں 600ای سی ایل کیسزآج کابینہ کوبھجوادئیے ہیں۔

واضح رہے خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ پرویز مشرف وطن واپسی پر سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دیں، بصورت دیگر حکومت پرویز مشرف کا پاسپورٹ منسوخ کرکے انہیں انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کے اقدامات اٹھائے اور ان کی جائیداد ضبط کیے جانے کے حوالے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے،جبکہ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف کے نئے وکیل میجر ریٹائرڈ اختر شاہ کے مطابق پرویز مشرف عدالت میں حاضر ہونا چاہتے ہیں مگر انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔