ملتان،آل پاکستان 41ویں ویمن بیڈمنٹن انٹروارسٹی چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی

جمعہ 16 مارچ 2018 21:53

ملتان،آل پاکستان 41ویں ویمن بیڈمنٹن انٹروارسٹی چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی ..
ملتان۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) آل پاکستان 41واں ویمن بیڈمنٹن انٹروارسٹی چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے تعاون سے آل پاکستان 41واں ویمن بیڈمنٹن انٹرو ارسٹی چیمپئن شپ 2018 کے تیسرے اور آخری روز سیمی فا ئنل، فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز کھیلے گئے ۔

پہلا سیمی فائنل کا میچ پنجاب یونیورسٹی لاہور اور لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی لاہور کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کی ٹیم نی3-0سے جیت حاصل کی ۔ دوسرا سیمی فائنل کے میچ میں اقراء یونیورسٹی آف کراچی اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان کھیلا گیا جس میں اقراء یونیورسٹی آف کراچی کی ٹیم نے 3-1سے جیت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تیسری پوزیشن کے میچ میں یونیورسٹی آف لاہور اور لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی لاہور کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی لاہور کی ٹیم نے 3-2سے جیت حاصل کی ۔

فائنل میچ پنجاب یونیورسٹی لاہور اور اقراء یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کی ٹیم نے 3-1سے جیت کر چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی ۔بیڈ منٹن ٹورنامنٹ نواز شریف زرعی یونیورسٹی، ملتان کی جانب سے منعقد کروایا گیا جس میں پورے پاکستا ن سے 22جامعات کی بیڈمنٹن ٹیمیںاور 150 سے زائد خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔

ٹورنامنٹ کے مقابلوں کو دیکھنے کیلئے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی طالبات سمیت ملتان کی مختلف جامعات اور کالجز کی طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بیڈ منٹن مقابلوں کو دیکھا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس جامعہ ارقم اقبال ، سپورٹس کوچ قیصر جاوید و دیگر موجود تھے ۔فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو 10ہزار ، سکینڈ کو 7500اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5000کے انعامات اور اعزازی ٹرافیز بھی دی گئیں ۔