ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد احمد یار چوہان کا ضلع سانگھڑ کا دورہ۔ گارڈز کے تازہ دم دستے نے سلامی پیش کی

جمعہ 16 مارچ 2018 21:50

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد احمد یار چوہان کا ضلع سانگھڑ کا دورہ۔ گارڈز کے تازہ دم دستے نے سلامی پیش کی۔۔ضلع میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہید بینظیرآباد ڈویژن کے نئے تعینات ڈ ی آئی جی احمدیارچوہان ضلع سانگھڑ کے دورے پر ایس ایس پی آفس پہنچی- ایس ایس پی سانگھڑ محمد عارف اسلم رائو نے معزز مہمان کا استقبال کیا - سلامی گارڈز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کو ایس ایس پی آفس کے کانفرنس ہال میں ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈی آئی جی شہیدبینظیرآباد نے اس موقع پر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض محنت اور ایمانداری کے ساتھ ادا کریں خصوصی طور پرعوام کے ساتھ اپنے رویئے میں بہتری لائیں تاکہ عوام اور پولیس کے مابین قربت بڑھ سکے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز رول کال میں اہلکاروں کو انکی ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دیں ڈیوٹی کے اوقات میں تمام افسران و اہلکاروں کو لازما یونیفارم میں ہونا چاہییبعد ازاں ڈ ی آئی جی احمدیارچوہان نے ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش کیے گئے ولی اللہ دل ریکریئیشن ہال کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں نماز جمعہ ادا کی اور بعد نماز پولیس لائینز کے جوانوں اور فیملیز کے مسائیل سنے اور ان کے حل کے لئے بروقت احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :