حکمرانو ووٹ کے بجائے ووٹر کا تقدس بحال کرو،سید مصطفی کمال

ووٹر کے تقدس اس کو عزت انصاف اور اختیار دینے کے لیئے آج بھی حکمراں تیار نہیں، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

جمعہ 16 مارچ 2018 21:50

حکمرانو ووٹ کے بجائے ووٹر کا تقدس بحال کرو،سید مصطفی کمال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے اولڈ گولیمار میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکمرانو ووٹ کے بجائے ووٹر کو عزت دوملک کے حکمراں ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں جو کہ کاغذ کا ٹکڑا ہے مگر اس ووٹر کے تقدس عزت احترام اس کے مسائل کے بارے میں آج بھی بات کرنے کے لیئے تیار نہیں جو کہ ایک زندہ انسان ہے اس زندہ انسان کو ووٹر ہونے کے باوجود نواز شریف عزت دینے کے لیئے تیار نہیں ووٹ کو عزت دینے سے اس وقت تک کچھ نہیں ہوگا جب تک آپ ووٹر کو عزت نہیں دیں گے انہوں نے کہا آج ووٹر کو صاف پینا کا پانی نہیں مل رہا اسکے بچوں کے پاس تعلیم نہیں ملک کے ڈھائی کڑوڑ بچے اسکول سے باہر ہیں یہ اس ووٹر کی بیعزتی اور یہ بے عزتی ملک کے حکمراں 70 سالوں سے کرتے آرہے ہیں اور جو آج ووٹ کی عزت کی بات کررہے ہیں انہیں آج بھی ووٹر کی عزت کا کوئی خیال نہیں انہوں نے کہا 2017 میں 43 ہزار بچے مناسب خوراک نا ملنے کی وجہ سے جانبحق ہوگئے اس بچے کے والدین جوکہ اپ کا ووٹر ہے اسکے حصہ میں ناانصاف ہے نا عزت 70 لاکھ بچے سندھ میں تعلیم سے محروم ہیں اس بچے کے حصے میں جوکہ آپ کے ووٹر کا بچہ ہے عزت کب آئے گی بزرگوں کو پینشن نہیں دے رہے انکو عزت نہیں دے رہے شہر کو کچرا کنڈی بنا دیا انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ووٹ اور نوٹ کو عزت دینے کے بجائے ووٹر کو عزت دیں تو ووٹ کی عزت خود بخود ہو جائے گی اور جب تک آپ ووٹر کو عزت نہیں دیں گے آس کو انصاف اور اختیارات نہیں دیں دے اس وقت تک جمہوریت اور عوام کی خدمت کے دعوے صرف زبانی جمع خرچ ہے۔

متعلقہ عنوان :