پارٹی کا 34 واں یوم تاسیس مشترکہ طور پر باغ جناح گرائونڈ میں مناتے ہیں صرف وہ اور خالد مقبول صدیقی خطاب کرلیتے ہیں ، ڈاکٹرفاروق ستار

جمعہ 16 مارچ 2018 21:44

پارٹی کا 34 واں یوم تاسیس مشترکہ طور پر باغ جناح گرائونڈ میں مناتے ہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے بہادر آباد گروپ کو یہ پیشکش کی ہے کہ پارٹی کا 34 واں یوم تاسیس مشترکہ طور پر باغ جناح گرائونڈ میں مناتے ہیں صرف وہ اور خالد مقبول صدیقی خطاب کرلیتے ہیں ، اس کے بعد آئندہ کون سی رابطی کیمٹی ہوگی اور وہ کیسے کام کرے گی یہ معاملات بھی خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ملکر وہ طے کرسکتے ہیں، جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ خواجہ اظہار الحسن آتے رہتے ہیں وہ کوشش کررہے ہیں، پی آئی بی گروپ کی جانب سے میرا واضح موقف ہے کہ پارٹی کا 34 واں یوم تاسیس ملکر باغ جناح گراوئنڈ میں مناتے ہیں نہ لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ ہو اور نہ نشتر پارک میں جلسہ کیا جائے، فاروق ستار نے کہا کہ باغ جناح جلسے میں وہ اور خالد مقبول صدیقی خطاب کرلیتے ہیں جو یکجہتی کا پیغام دے دینگے، اس کے بعد کے مراحل بھی خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ملکر میں طے کرسکتا ہوں ، میری 35 رکنی رابطہ کیمٹی نے مجھے اختیار دیا ہوا ہے بہادر آباد سے خالد مقبول صدیقی ہوجاتے ہیں اس کے بعد ہم طے کرلے گے کہ کون سی رابطہ کیمٹی ہوگی اس میں کون کون ہوگا وہ کیا کام کرے گا، فاروق ستار کا کہنا تھاکہ میرا کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے، میرا واضح موقف ہے، خالد مقبول صدیقی ایک نظریاتی آدمی ہیں انہیں اور مجھے اختیار دیا جائے ہم ملکر اس مسئلہ کا حل نکال لے گے ایم کیو ایم پی آئی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام پیشکش بہادر آباد گروپ کو کی گئی ہیں لیکن تاحال وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا ہے