Live Updates

تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد سے متعلق فیصلہ سنا دیا

جمعہ 16 مارچ 2018 21:01

تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد سے متعلق فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد تھا اور نہ ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پی ٹی ا?ئی کا سمجھوتا بلوچستان کے ساتھ تھا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر چیئرمین سینیٹ ن لیگ کا منتخب ہوجاتا تو پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نقصان پہنچتا۔حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ تصادم کی راہ پر گامزن ہے، انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے ساتھ ہونے کے باوجود ان کا ساتھ نہیں دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات