شریف فیملی نے کئی آف شور کمپنیاں بنائیں،سردار محمد لطیف کھوسہ

ڈیڑھ سال سے جواب نہیں دے سکے،شریف خاندان ایک ماہ کے اندر اندر اڈیالہ جیل ہوگا،سابق گورنرپنجاب

جمعہ 16 مارچ 2018 21:01

شریف فیملی نے کئی آف شور کمپنیاں بنائیں،سردار محمد لطیف کھوسہ
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) سابق گورنر پنجاب سردار محمد لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے کئی آف شور کمپنیاں بنائیں اور اربوں روپے کی ٹرانزیشن ہوئی لیکن جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ پیسے کہاں سے آئے اور کیسے باہر گئے۔تو ایک ڈیڑہ سال میں اپنی صفائی میں ایک دو جواب بھی نہیں دے سکے۔ ماسوائے اسکے کہ ہمارے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب شریف خاندان اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے ۔ یہ ایک ماہ کے اندر اندر اڈیالہ جیل ہوں گے۔پاکستان میں انکا انجام دیکھ کر اب کرپشن کرتے ہوئے کوئی ایک ہزار بار سوچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد احسن بھون ایڈوکیٹ کے والد کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتساب سبھی کا ہونا چاہئے اور کسی کو مقدس گائے نہیں ہونا چاہئے پاکستان کے حکمران عوام کے خادم ہونے چاہئیں ۔لیکن موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار کرکے ملک کو قرضوں کی اس دہلیز میں دھکیل دیا ہے کہ اب جو بچہ یہاں پیدا ہورہا ہے وہ ڈیڑہ لاکھ قرضے کے بوجھ تلے پید ا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پارلیمان کا تقدس بحال ہوگا اور بلا تخصیص احتساب سے ریاست مضبوط ہوگی۔

متعلقہ عنوان :