دو ہفتوں کے دوران تقریباً 8 سو افغان مہاجرین افغانستان واپس چلے گئے، یو این ایچ سی آر

جمعہ 16 مارچ 2018 21:01

دو ہفتوں کے دوران تقریباً 8 سو افغان مہاجرین افغانستان واپس چلے گئے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) یو این ہائی کمیشن برائے افغان مہاجرین نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 8 سو افغان مہاجرین افغانستان واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر کے مطابق افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل رواں ماہ مارچ میں دوبارہ شروع کر دیا گیا جو گزشتہ سال موسم سرما کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس مقصد کیلئے رضاکارانہ وطن واپسی کے 2 مراکز نوشہرہ کے قریب اضاخیل اور کوئٹہ میں بلیلی میں قائم کر دیئے گئے ہیں۔ یو این ایچ سی آر افغانستان واپسی پر ہر مہاجر کو 2 سو ڈالر فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :