الیکشن کمیشن کے عام انتخابات 2018کیلئے پولنگ عملے کی مرحلہ وار تربیت کے پہلے مرحلے میں 88لیڈٹرینرز کو ٹریننگ دی گئی

لیڈٹرینرز چاروں صوبوں اور فاٹا میں 3ہزار ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کریں گے جو اپریل میں شروع کی جائے گی

جمعہ 16 مارچ 2018 20:57

الیکشن کمیشن کے عام انتخابات 2018کیلئے پولنگ عملے کی مرحلہ وار تربیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن کے عام انتخابات 2018کیلئے پولنگ عملے کی مرحلہ وار تربیت کے پہلے مرحلے میں 88لیڈٹرینرز کو ٹریننگ دی گئی ،یہ لیڈٹرینرز چاروں صوبوں اور فاٹا میں 3ہزار ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کریں گے جو اپریل میں شروع کی جائے گی ، مجموعی طور پر تینوں مرحلوں میں 9لاکھ پولنگ عملے کو تربیت دی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل الیکشن 2018کیلئے پولنگ عملے کی مرحلہ وار تربیت کا پہلا مرحلہ بخوبی طے کر لیا ہے ، پہلے مرحلے میں لیڈٹرینرز کو چاروں صوبوں میں ٹریننگ دی گئی اس سلسلے میں اختتامی تقریبات کراچی اور کوئٹہ میں ہوئی جس میں متعلقہ صوبوں کے صوبائی الیکشن کمشنر مہمان خصوصی تھے ۔

(جاری ہے)

ٹریننگ پانے والے 88لیڈٹرینرز کو سر ٹیفکیٹ دیے گئے ۔

یہ پہلا مرحلہ 5مارچ2018سے شروع ہوا تھا اور 16مارچ کو اختتام پذیر ہوا۔دوسرے مرحلے میں یہ لیڈٹرینرز چاروں صوبوں اور فاٹا میں 3ہزار ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کریں گے جو کہ اپریل میں شروع کی جائے گی ۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں ماسٹر ٹرینرز پولنگ عملے کی تربیت کریں گے ۔ جس کا سلسلہ عام انتخابات 2018کے انعقاد سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ مجموعی طور پر تینوں مرحلوں میں 9لاکھ پولنگ عملے کو تربیت دی جائے گی ۔