پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،کے ایس ای 100انڈیکس 43400کی نفسیاتی حد سے گرگیا

سرمایہ کاری مالیت میں25ارب99 کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.26 فیصدکم جبکہ60.33فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

جمعہ 16 مارچ 2018 20:38

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،کے ایس ای 100انڈیکس 43400کی نفسیاتی حد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروبار ی ہفتے کے آخری روزجمعہ کو اتار چڑھاوکے بعد مندی کا رجحان غالب رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس43400کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں25ارب99 کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.26 فیصدکم جبکہ60.33فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 43552پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے تاہم اتار چڑھائو کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس131.86 پوائنٹس کمی سے 43363.21 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر363 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،219 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔جمعہ کو19کروڑ33 لاکھ97 ہزار480 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو جمعرات کی نسبت2کروڑ70 لاکھ43ہزار30شیئرزکم ہے ۔

سرمایہ کاری مالیت میں25ارب99کروڑ38لاکھ5ہزار752روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر90کھرب64ارب82 کروڑ21 لاکھ35ہزار389 روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے بھینیروٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت30.00 روپے اضافے سی695.00 روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت21.00 روپے اضافے سی952.00 روپے ہو گئی ۔

نمایاں کمی ملت ٹریکٹرز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت43.40 روپے کمی سی1254.39 روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت40.00 روپے کمی سے 2105.00 روپے ہو گئی ۔جمعہ کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ64لاکھ23ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت80پیسے اضافے سی46.54روپے اور لوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں1کروڑ32لاکھ88ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے کمی سی10.01 روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کو کے ایس ای 30 انڈیکس126.82 پوائنٹس کمی سے 21550.69 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس223.61پوائنٹس کمی سے 73773.12 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس73.13 پوائنٹس کمی سی31607.70 پوائنٹس ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :