اے ایم سی کالج کے ڈاکٹروں کا پہلا بیج ملک وقوم کی خدمت کرے گا ‘ڈی جی نارکوٹکس

کھیلیں نوجوانوں کو جسمانی فٹنس سے بہتر شہری بناتی ہیں‘پرنسپل پی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر غیاث النبی طیب تعلیمی اداروں سے قوم کو سپورٹس سمیت ہر شعبہ زندگی میں باصلاحیت قیادت میسر آئے گی ‘کرکٹر عامر سہیل اور توفیق عمر کی گفتگو

جمعہ 16 مارچ 2018 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) امیرالدین میڈیکل کالج (پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ )کے 6 ویں سالانہ سپورٹس گالا 11 دن جاری رہنے کے بعد اختتام ہو گیا ۔جس میں طلبا و طالبات نے بھر پور شرکت کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس بریگیڈیئر (ر)خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر الدین میڈیکل کالج کے پہلے بیج کے ڈاکٹرز ملک وقوم کی زیادہ بہتر خدمت کر سکیں گے اور یہ نئے ڈاکٹرز ادارے کا نام روشن کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ کھیلوں میں شرکت نہ صرف نوجوانوں کی جسمانی نشوونما کو بہتر کرتی ہے بلکہ ان میں سپورٹس مین سپرٹ کے باعث برداشت، روادار ی اور محبت جیسے جذبات بھی فروغ پاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اے ایم سی میں سپورٹس ایک ریگولر ایونٹ ہے جس میں سٹوڈنٹس نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عرفان محبوب نے سپورٹس گالا کی تفصیلات میں بتایا کہ ان مقابلوں میں کالج کے سٹوڈنٹس کے علاوہ لاہور جنرل ہسپتال کی نرسسز کے لیے بھی ایتھلٹیکس کے مقابلے بھی منعقد ہوئے اور یہ سپورٹس گالا بھر پور رہا۔ کرکٹر عامر سہیل نے کہا کہ مجھے یہاں یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے کہ وہ لوگ جو مستقبل کے ڈاکٹرز ہیں ان میں بھی کھیلوں کی لگن اور جنون کی پیشہ ور کھلاڑی سے کم نہیں جس کا کریڈٹ کالج انتظامیہ کو جاتا ہے جس نے بچوں میںغیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ توقیق عمر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ہی ہمارے مستقبل کے روشن ستاروں کے نشان ملتے ہیںاور یہیں سے ہماری قوم کو سپورٹس سمیت ہر شعبہ زندگی میں باصلاحیت قیادت میسر آئے گی ۔

امیر الدین میڈیکل کالج کے سپورٹس گالا میں عمر عارف ،نوال سعید ، فرخ احمد ، اطہر نعیم ،احمد فراز تارڑ ، عمر فاروق اور مشمار حسن نے سٹوڈنٹس کی طرف سے نمایاں شرکت کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل ،پروفیسر ڈاکٹر نجم الحسن، پروفیسر ڈاکٹر افسر علی بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد ، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ فرزانہ ، پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان ، پروفیسر ڈاکٹر فرحت ناز اور پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن نے مختلف کھیلوں کے لئے انتظامی فرائض سرانجام دیئے جبکہ سپورٹس گالا کے اختتامی روز امیر الدین میڈیکل کالج اور پروفیسرز الیون کا خصوصی میچ ہوا۔کالج کے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے ان سپورٹس میں حصہ لیا اور ان صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :