اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کی مشہور سرخ کتاب میں کیا راز پوشیدہ ہیں، مصباح الحق نے بتا دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 مارچ 2018 19:33

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کی مشہور سرخ کتاب میں کیا راز پوشیدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2018ء) مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کی مشہور سرخ کتاب کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کی جانب سے ہر وقت اپنے ساتھ ایک مخصوص سرخ کتاب رکھنے کے عمل نے کافی تجسس پیدا کیا۔ کمنٹیٹرز سے لے کر شائقین کرکٹ کئی روز سے جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر اس سرخ کتاب میں کونسے راز پوشیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈین جونز کسی بھی شخص کو اس کتاب کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ تاہم اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ڈین جونز کی مشہور سرخ کتاب کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ مصباح الحق کا بتانا ہے کہ ڈین جونز کھلاڑیوں اور میچز سے متعلق مختلف اعداد و شمار اور چھوٹی موٹی باتیں اس سرخ کتاب میں درج کرتے رہتے ہیں۔ پھر ہر میچ سے قبل اس کتاب میں درج تفصیلات کی مدد سے مخالف ٹیم کیخلاف بھرپور تیاری کرنے اور اچھا لائحہ عمل طے کرنے میں مدد ملتی ہے۔