نواز شریف کی خاطر ملکی اداروں کو دھمکیاں دینے والی مسلم لیگ نے تمام حدیں پار کرلیں

مسلم لیگ ن کے وزیر برجیس طاہر اور کارکنان کی جانب سے دھمکی آمیز سائن بورڈز نصب کر دئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 مارچ 2018 19:20

نواز شریف کی خاطر ملکی اداروں کو دھمکیاں دینے والی مسلم لیگ نے تمام ..
سانگلہ ہل(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16مارچ 2018ء ) :نواز شریف کی خاطر ملکی اداروں کو دھمکیاں دینے والی مسلم لیگ نے تمام حدیں پار کرلی۔مسلم لیگ ن کے وزیر برجیس طاہر اور کارکنان کی جانب سے دھمکی آمیز سائن بورڈز نصب کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق مہذب معاشروں میں اداروں کا احترام شخصیات سے مقدم ہوتا ہے اور اگر ان سے کوئی غلطی سرزد ہو بھی جائے تو تنقید کرنے کے لیے انتہائی شائستہ زبان کا استعمال کیا جاتا ہے مگر پاکستانی سیاسی کلچر ایسا ہے کہ یہاں شخصیات اداروں سے مقدم ہیں ۔

نا اہل ہونے پر پہلے نواز شریف نے اداروں پر تنقید شروع کی تو انکی تقلید میں انکے وزراء اور پارٹی رہنما بھی انکی تقلید کرنے لگ پڑے۔تنقید ایک طرف نواز شریف کی خاطر ملکی اداروں کو دھمکیاں دینے والی مسلم لیگ نے تمام حدیں پار کرلی۔

(جاری ہے)

ملک کے مقتدر اداروں کو اشاروں کنایوں میں دھمکیاں دی جانے لگیں۔بات تنقید سے بڑھ کر جان لینے اور دینے تک پر اتر آئی ۔

۔مسلم لیگ ن کے وزیر برجیس طاہر اور کارکنان کی جانب سے سانگہ ہل میں دھمکی آمیز سائن بورڈز نصب کر دئیے گئے۔جس پر درج عبارت کا متن کچھ یوں ہے کہ سازشی اداکارو ں،فنکاروں اور ہدایتکاروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ہم نواز شریف کی خاطر جان دے سکتے ہیں تو جان۔اس کے بعد کہا گیا ہے کہ قائدہ میں رہو گے تو فائدہ میں رہا گے۔پاکستانی کی سیاسی قوتوں کی جانب سے قومی اداروں کو سازشی اداکار،فنکار اور ہدایت کار قرار دینا انتہائی افسوسناک عمل ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :