آئی جی سندھ نے پی ٹی سی سعید آباد میں کے نائن یونٹ کے قیام کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

جمعہ 16 مارچ 2018 20:20

آئی جی سندھ نے پی ٹی سی سعید آباد میں کے نائن یونٹ کے قیام کا سنگِ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں کے نائن(K-9) یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ, ایڈیشنل آئی جی سندھ, پرنسپل پی ٹی سی سعید آباد اور ایس ایس پی ایس آر پی بلدیہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ(K-9) یونٹ کی پولیس سیکیورٹی اقدامات اور منصوبوں میں اہمیت اور ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے اس کے باقاعدہ قیام کے لئے تمام تر تعمیراتی ودیگر امور کا آغاز جلد سے جلد کیا جائے ۔

علاوہ ازیں آئی جی سندھ نے پی ٹی سی میں قائم انٹیلی جینس اسکول کا بھی دورہ کیا اور جملہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو ہدایات دیں کہ انٹیلی جینس کے جملہ تربیتی امور کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اشد ضروری ہے اور اس سلسلے میں جدید معلومات پر مشتمل نصاب سے تربیتی مقاصد کا حصول وقت کا تقاضہ ہے ۔انہوں نے ہدایات دیں کہ انٹیلی جینس نصاب کے حوالے سے آئی این ایل اور آئی بی سے باہم مشاورت اور رابطوں کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :