نواز شریف پر جوتے سے حملہ کرنے والے شخص پر پولیس کی جانب سے بنا ریمانڈ حاصل کیے حوالات میں بدترین تشدد، اہل خانہ نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 مارچ 2018 19:11

نواز شریف پر جوتے سے حملہ کرنے والے شخص پر پولیس کی جانب سے بنا ریمانڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2018ء) نواز شریف پر جوتے سے حملہ کرنے والے شخص پر پولیس کی جانب سے بنا ریمانڈ حاصل کیے حوالات میں بدترین تشدد کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار لاہور کے جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک شخص نے جوتا دے مارا تھا۔

(جاری ہے)

جوتا مارنے والے شخص کو فوری اسی وقت ن لیگ کے کارکنوں نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ جبکہ اب پولیس نے بھی یہی طرز عمل اپنا لیا ہے۔  نواز شریف پر جوتے سے حملہ کرنے والے شخص پر پولیس کی جانب سے بنا ریمانڈ حاصل کیے حوالات میں بدترین تشدد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔