ْپی ایس ایل میچز کے دوران اہلکاروں کو گرم کھانا فراہم کرنے کیلئے پولیس موبائل کینٹین تیار

جمعہ 16 مارچ 2018 20:17

ْپی ایس ایل میچز کے دوران اہلکاروں کو گرم کھانا فراہم کرنے کیلئے پولیس ..
لاہور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کوگرم کھانا اور ٹھنڈا پانی ڈیوٹی کے مقام پر بروقت مہیا کیا جائے گا اوراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کھانا تازہ اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیارشدہ اورتمام اہلکاروں تک اسکی فراہمی کا عمل بلا تاخیر وقت مقررہ پر مکمل ہو ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی خوراک کا خیال رکھنا محکمے کی ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پی ایس ایل میچز کے دوران خوارک کی ترسیل کیلئے بنائی گئی پولیس موبائل کینٹین کا جائزہ لینے کے بعد پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی ویلفیئروسیم سیال نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ پولیس موبائل کینٹین جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایک مکمل وین ہے جس میںبیک وقت 1500سے زائد افراد کیلئے کھانے کو چوبیس گھنٹوں تک گرم اور پانی کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت موجود ہے اور اسے پی ایس ایل میچز کے دوران کھانے کی ترسیل کیلئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے جس پر آئی جی پنجا ب نے انہیں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس موبائل کینٹین کو دونوں میچز کے دوران پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چیک کیا جائے اگر بہترین نتائج سامنے آئیں تو پنجاب کے دیگر ڈویژنز اوراضلاع میںبھی محرم اور الیکشن سمیت دیگر سپیشل ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروںکی ویلفیئر کیلئے اسی طرز پر مزید موبائل کینٹینیں بھی تیار کروائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :