قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کے فائنل کیلئے ماسٹر پینٹس /رضویز اور باڑیز نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 16 مارچ 2018 20:06

قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کے فائنل کیلئے ماسٹر پینٹس /رضویز اور باڑیز نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کے فائنل کیلئے ماسٹر پینٹس /رضویز اور باڑیز نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ڈائمنڈ پینٹس اور آرمی نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ گیارہویں دن تین اہم میچز کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 5-4 سے، دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے نیوایج /بی بی جے پائپس کو 9-7 سے جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں ماسٹر پینٹس /رضویز نے آرمی کو 9-7 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلپ میں ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن میں دلچسپ لیگ میچز اختتام پذیر ہوئے۔ باڑیز ، ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس /رضویز کی ٹیموں نے چھ میں سے پانچ پانچ میچز جیتے مگر گول اوسط میں بہتری ہونے کی وجہ سے باڑیز اور ماسٹر پینٹس /رضویز کی ٹیمیں مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم سب سڈری فائنل کھیلے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہونے والے میچزمیں ماسٹر پینٹس بلیک نے ریجاس ایسز کو 5-4 سے ہرا کر دیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے جیراڈ مزینی نے دو، حسام علی حیدر، صوفی محمد حارث اورراجہ میکائل سمیع نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ریجاس ایسز/پی اے ایف کی طرف سے ڈیاگو اریا اور عرفان شیخ نے دو دو گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے نیوایج/بی بی جے پائپس کو 9-7 سے ہرایا۔

ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ماکس اریا نے پانچ، سلیسٹینو اور میر حذیفہ احمد نے دو دو گول سکور کیے۔ نیوایج/بی بی جے پائپس کی طرف سے سلواڈور الاوا نے چھ، احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ آخری لیگ میچ بہت ہی دلچسپ رہا کیونکہ فائنل میں پہنچنے کیلئے ماسٹر پینٹس /رضویز کی ٹیم کومیچ جیتنا ضروری تھا اور خوان کروز لوساڈا کی زبردست پرفارمس نے انہوں نے میچ 9-7 سے جیت لیا۔ ماسٹر پینٹس /رضویز کی طرف سے خوان کروز لوساڈ ا نے پانچ، ثاقب خان خاکوانی اور فاروق امین صوفی نے دو دو گول سکور کیے۔ آرمی کی طرف سے اگناسیو نیگری نے تین ، مائیگل لوئیس دگن نے دو جبکہ میجر عمر منہاس اور بریگیڈیئر ذوالفقار بیگ نے ایک ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :