سپیشل پولیس یونٹ پشاور کی کامیاب کارروائی، تحریک طالبان کے تین ارکان کوہاٹ روڈ سے گرفتار کرلیا

جمعہ 16 مارچ 2018 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) سپیشل پولیس یونٹ پشاور نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان کے تین ارکان کوہاٹ روڈ سے گرفتار کرلیا ۔ تینوں ملزمان کا تعلق تحریک طالبان سے بتایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

سپیشل پولیس یونٹ پشاور نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان کے تین ارکان کوہاٹ روڈ سے گرفتار کرلیا ہے ملزمان عاصم حیات، کاشف اور فضل سبحان کو چندہ اکٹھا کرتے وقت گرفتار کیا گیا، سپیشل پولیس یونٹ پشاور کے مطابق تینوں ملزمان داعش کا نام لیکر چندہ اکٹھے کرنے میں مصروف تھے اورملزمان کا تعلق تحریک طالبان مولانا مطیع اللہ افغانی کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :