پشاور ہائی کورٹ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کردی

جمعہ 16 مارچ 2018 20:01

پشاور ہائی کورٹ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف رٹ پٹیشن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) پشاور ہائی کورٹ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کردی گئی۔نوشہرہ کی زرعی زمین پر وزیر اعلیء نے سیکشن فور لگا کر کاشت کاروں کو نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے رہائشیوں ارباب خان اوراجمل خان سمیت سولہ افراد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے ۔

رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے نوشہرہ کی زرعی زمین پر سیکشن فور لگا کر کاشت کاروں کو نقصان پہنچایا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے 2013 میں سیکشن فور لگا کر ہزاروں ایکٹر زیر کاشت زمین بنجر بنا دی جبکہ قانون کے تحت 6 ماہ بعد سیکشن فور کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

متعلقہ عنوان :