شعیب شیخ کی درخواست ضمانت کا معاملہ،جسٹس سلیم جیسر کا سماعت سے انکار

جس جج نے پہلے شعیب شیخ کے شریک ملزم جنید اوریونس کی رہائی کی درخواست سنی تھی وہ ہی یہ درخواست سنے،میں نہیں سن سکتا،جسٹس سلیم جیسر

جمعہ 16 مارچ 2018 19:59

شعیب شیخ کی درخواست ضمانت کا معاملہ،جسٹس سلیم جیسر کا سماعت سے انکار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سلیم جیسر نے ایگزیکٹ اور بول کے سی ای او شعیب شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ اور بول کے سی ای او شعیب شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سلیم جیسرشعیب شیخ کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شعیب شیخ کے شریک ملزم چندامنی ایکسینج کے جنید اور یونس کی رہائی کی درخواست جسٹس نذراکبرنیسنی تھی۔ پہلے جس جج نیشعیب شیخ کے شریک ملزم جنید اوریونس کی رہائی کی درخواست سنی تھی وہ ہی یہ درخواست سنے، میں نہیں سن سکتا۔ جسٹس نذراکبر آج سٹنگ بینچ میں نہیں ہیں، اس لئے شعیب شیخ کی رہائی کی درخواست واپس چیف جسٹس کو بھیج دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :